وزیرِ اعظم عمران خان کا سیالکوٹ کے لیے 17 ارب کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

سیالکوٹ: وزیرِ اعظم عمران خان نے بدھ کے روز سیالکوٹ کے لیے 17 ارب روپے کے منصوبوں کا اعلان کیا جنہیں پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ پروگرام کے تحت مکمل کیا جائے گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وزیرِ اعظم نے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کا پہلا مرحلہ شروع کیا جن میں صاف پانی کی سکیمیں، پارکس کا قیام اور سیوریج کے منصوبے شامل ہیں۔

شہر میں پارک کے قیام پر 300 ملین لاگت آئے گی جبکہ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے لیے مشینری پر 600 ملین کی لاگت آئے گی۔

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ عوام کو اُن کی حکومت سے بہت اُمیدیں ہیں اور اُنہوں نے عوام کے لیے وہ منصوبے شروع کرنے ہیں جن کی لوگوں کو اصل میں ضرورت ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ شہر کے بے ہنگم پھیلاؤ کی وجہ سے حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس کا ماسٹر پلان ڈیزائن کیا جائے۔

اُنہوں نے 260 کیلومیٹر طویل واٹر پائپ لائن، 15 نئے ٹیوب ویل اور سات فلٹریشن پلانٹس لگانے کا اعلان کیا۔

اُنہوں نے سیالکوٹ کی تاجر برادری کو ایئر سیال نامی ایئرلائن شروع کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

اُنہوں نے 14 ارب کی لاگت کے سیالکوٹ یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا سنگِ بنیاد بھی رکھا۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago