وزیرِ اعظم کا دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان

چلاس: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کا تیسرا بڑا ڈیم دیامر بھاشا ڈیم ہوگا۔
وہ چلاس میں ڈیم سائٹ کا دورہ کرنے کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے کہ جس میں ان کا کہنا تھا کہ اُن کی حکومت نے اور بھی ڈیمز بنانے کی منصوبہ بندی کی ہے اور اب پانی سے بجلی بنائی جائیگی۔ اس سے نہ صرف مُلکی معیشت کا فائدہ ہوگا بلکہ روپے پر بوجھ بھی کم ہوگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس چلتے پانی سے بجلی بنانے کی سکت تھی تاہم ہم نے اُس پر دھیان نہیں دیا اور ایندھن درآمد کر کے بجلی بناتے رہے۔
اُنہوں نے اپنے خطاب میں چین کی مثال دی اور کہا کہ اُنہوں نے 5 ہزار بڑے ڈیم بنائے جبکہ وہاں کُل ڈیمز کی تعداد تقریباً 80 ہزار ہے۔ اِس کے برعکس ہمارے پاس محض دو ڈیم ہیں اور اب تیسرا بڑا ڈیم بنانے جا رہے ہیں۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اُن 10 ممالک میں سے ایک ہے جہاں موسمیاتی تبدیلی کا اثر سب سے زیادہ ہوگا لہٰذا حکومت نے 10 ارب درخت لگانے کی منصوبہ بندی پر بھی کام شروع کردیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کا علاقہ سیاحت پر منحصر ہے اور وہ یہاں کی حکومت سے کہتے ہیں کہ ایس او پیز کے تحت یہاں کی سیاحت بحال کی جائے۔
اس سے قبل انہوں نے ڈیم سائٹ کا معائنہ کیا جہاں انہیں منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔ اُنہیں بتایا گیا کہ اس ڈیم سے ساڑھے 4 ہزار میگاواٹ پن بجلی بنائی جائے گی اور کُل 16 ہزار ملازمت کے مواقع پیدا ہوں گے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago