Graana News

بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج پر 24 گھنٹے میں ریلیف دیا جائے۔ وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اہم اجلاس کے دوران بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے فیول ایڈجسٹمٹ میں فوری ریلیف دیے جانے کے بڑے اقدام کا اعلان کیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وزیراعظم کے زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں بجلی صارفین کی شکایات دور کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی گئی جو بلوں میں ہونے والی تصحیح کو ڈسکوز کی سطح پر دیکھے گی اور وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرے گی۔

وزیراعظم نے ہدایات جاری کیں کہ 200 تک کے بجلی صارفین کے بلوں میں اعلان کردہ ریلیف کو 24 گھنٹوں میں شامل کرنے کے لیے تمام توانائیاں بروئے کار لائی جایئں۔

 

 

بجلی کے بلوں میں تصحیح کے لیےڈسکوز کا متعلقہ عملہ 24 گھنٹے کام کرے۔ وزیراعظم نے اس ضمن میں تمام سٹاف کی چھٹیاں ختم کر کے اس کام پر جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات دیں۔

مزید براں، ڈسکوز کی طرف سے تصحیح شدہ بل لینے کے لیے تمام بینکوں کو آئندہ دنوں کھلے رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

 

حکومتی اعلامیے کے مطابق، جن صارفین کے بجلی کے بل 200 یونٹ یا اس سے کم ہیں۔ ان کے ترمیم شدہ بل جاری کر دیے گئے ہیں۔ ان بلوں کی مقررہ تاریخ بھی بڑھا دی گئی ہے۔ لہٰذا کسی صارف کو اپنے پرانے بل کی تصحیح کے لیے دفتر آنے کی ضرورت نہیں ہے۔  ان کا نیا بل ان کے گھر ارسال کر دیا جائے گا۔ وہ صارفین جن کا بل 200 یونٹ سے کم ہے اور وہ اپنا بل ادا کر چکے ہیں، ان کی اضافی ادا شدہ رقم ستمبر کے بل سے منہا کر دی جائے گی۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago