سیکٹر آئی 15 میں 5 ہزار پلاٹ الاٹمنٹ کے لیے تیار، سی ڈی اے

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کا کہنا ہے کہ سیکٹر آئی 15 میں 5000 پلاٹس پوزیشن کے لئے بالکل تیار ہیں جن کو جلد ہی پلاٹ مالکان کے حوالے کر دیا جائے گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) کے چیئرمین کپیٹن (ریٹائرڈ) محمد عثمان یونس کی زیرِ صدارت سیکٹر ڈیویلپمنٹ سے متعلق ایک اہم اجلاس سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا۔ جس میں ممبر انجینئرنگ، ممبر اسٹیٹ سمیت متعلقہ شعبوں کے افسران اور پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین کپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد عثمان یونس کو بتایا گیا کہ سیکٹر آئی 15 میں 5000 پلاٹس پوزیشن کے لئے بالکل تیار ہیں جن کو جلد ہی پلاٹ مالکان کے حوالے کردیا جائے گا جبکہ باقی ماندہ پلاٹس پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔

مزید برآں ان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسلام آباد کے علاقے پارک انکلیو، فیز ٹو میں بھی پلاٹس پر ترقیاتی کام تکمیلی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں جن کا قبضہ جلد ہی پلاٹ مالکان کے حوالے کردیا جائے گا۔

اس موقع پر چیئرمین کپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کپیٹن (ریٹائرڈ) محمد عثمان یونس نے متعلقہ شعبوں کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پلاٹس کی ڈیویلپمنٹ میں حائل تمام رکاوٹیں جلد از جلد ختم کی جائیں اور ان کا قبضہ پلاٹس مالکان کے حوالے کیا جائے۔

اس سلسلے میں چیئرمین کپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی ہدایت پر ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو ہفتہ وار ان کو سیکٹر ڈیویلپمنٹ کے حوالے سے بریفنگ گ دے گی۔

علاوہ ازیں ڈی جی لینڈ کی زیر صدارت اراضی سے متعلق عدالتوں میں چلتے ہوئے کیسز کی تیزی سے پیروی اور ان کو حل کرانے کے لئے بھی ایک کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو ہفتہ وار اپنی رپورٹ چیئرمین سی ڈی اے کو پیش کرے گی۔

اس موقع پر چیئرمین کپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے پیشِ نظر رہائشی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے سیکٹر ڈیویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے اور پلاٹس مالکان کے مسائل کو حل کرکے پوزیشن ان کے حوالے کی جائے تاکہ وہ اپنے گھر تعمیر کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top