Graana News

لواری روڈ ٹنل اور رابطہ سڑکوں کی تعمیراتی لاگت میں 18 ارب روپے کی کمی

پلاننگ کمیشن نے لواری ٹنل اور رابطہ سڑکوں کے منصوبے کو دو مرحلوں میں تقسیم کر دیا جس سے تعمیراتی لاگت میں 18 ارب روپے کمی واقع ہوئی۔ پہلے مرحلے کے لیے 27 ارب 96 کروڑ روپے کا منصوبہ منظور کر لیا گیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق اس سے قبل مذکورہ منصوبے کی کُل لاگت تقریباً 46 ارب روپے تھی جو بعد ازاں دو مرحلوں میں تقسیم ہو گیا جس کے بعد اس کی لاگت میں کمی واقع ہوئی۔ پلاننگ کمیشن نے دوسرے مرحلے کے لیے الگ سے پی سی ون جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔

حکام کے مطابق گذشتہ 18 برس کے دوران لواری ٹنل پراجیکٹ کی لاگت تقریباً 475 فیصد بڑھ کر 46 ارب روپے تک پہنچ گئی جس کی بنیادی وجہ عملدرآمد میں تاخیر اور فنڈز کی کمی ہے۔ لواری روڈ ٹنل اور رابطہ سڑکوں پراجیکٹ کے اصل پی سی ون کے مطابق 2004ء میں اس منصوبے کی لاگت تقریباً 7 ارب 98 کروڑ روپے تھی جو تیسرے نظرِثانی شدہ پی سی ون 2022ء کے مطابق تقریباً 48 ارب روپے ہو گئی۔

لواری ٹنل نیشنل ہائی وے روڈ یعنی N-45 کا حصہ ہے۔ یہ نوشہرہ سے شروع ہو کر مردان، مالاکنڈ اور چکدرہ سے گزرتا ہے اور 3,150 میٹر یعنی 10500 فُٹ کی بلندی پر لواری پاس سے گزرتے ہوئے چترال پر اختتام پذیر ہوتا ہے۔ یہ منصوبہ دیر اور دروش کی بستیوں کے وسط میں واقع ہے جو دیر اور چترال کے اضلاع کو آپس میں منسلک کرتا ہے۔ اس منصوبے میں دو ٹنل، ایک ٹنل کمپلیکس میں 4 پل، دو پورٹلز اور پُلوں سے منسلک رابطہ سڑکیں شامل ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago