Everyday News

راولپنڈی: پیر ودھائی جنرل بس سٹینڈ اپ گریڈیشن پلان کی تکمیل

راولپنڈی: پیر ودھائی جنرل بس سٹیںڈ جسے شہر کا مصروف ترین ٹرمینل مانا جاتا ہے۔ اب گریڈ پلان کے بعد مسافروں کے لیے تیار ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق45  سال قبل 200 کنال اراضی پر تعمیر ہونے والا بس ٹرمینل متعلقہ حکام کی عدم توجہی کے باعث خستہ حالی کا شکار ہو گیا تھا۔ راولپنڈی کے کمشنر لیاقت علی چٹھہ کے مطابق، اپ گریڈ شدہ جنرل بس سٹینڈ اب پاکستان کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے سفری سہولیات فراہم کرتا ہے۔

ری ویمپ میں کئی اہم اصلاحات شامل ہیں جیسا کہ ایئر کنڈیشنڈ ویٹنگ رومز، جدید واش رومز، ایک مسجد۔ نیز بہتر سیکیورٹی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ الرٹ سیکیورٹی گارڈز، ایک نیا فیول اسٹیشن، ایک ریسٹورنٹ، بہتر روڈ انفراسٹرکچر، اسٹریٹ لائٹس، اور سیوریج کا نیا نظام بھی بہتر اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

کمشنر لیاقت نے صحافیوں کو اپ گریڈیشن پلان کی تکمیل کے بارے میں بریفنگ دی، جس میں بس اسٹینڈ کی نمایاں خرابی پر روشنی ڈالی۔

 

اس اسے قبل مجرموں اور منشیات کے عادی افراد نے احاطے پر قبضہ کر لیا تھا۔ اس کے باعث ملک بھر میں مختلف روٹس پر چلنے والی جدید ٹرانسپورٹ بسوں کو منتقل کیا گیا۔ لہٰذا ان مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک جامع اپ گریڈ پلان تیار کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں تمام ضروری سہولیات سے آراستہ ایک جدید ترین بس سٹینڈ تیار کیا گیا۔

اس منصوبے میں چوبیس گھنٹوں پر مشتمل کاوشیں اور سرکاری اراضی پر سے تجاوزات کا خاتمہ شامل تھا۔ مزید برآں، بس اسٹینڈ کے اندر کی دکانیں اب یکساں ڈیزائن پر عمل پیرا ہیں۔ اور معیاری تعارفی بورڈ ڈسپلے کرتی ہیں۔ مزید یہ کہ کمشنر لیاقت نے جنرل بس سٹینڈ کے اندر قبضہ مافیا کی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان بھی کیا۔

اس کے علاوہ فرضی پرچیاں جاری کرنے اور رقم بٹورنے میں ملوث افراد کو 14 سال تک قید کی سزا ہو گی۔

مسافروں کی سہولت بڑھانے کے لیے بس اسٹینڈ کے اندر ہر روٹ کے لیے بکنگ کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں۔ اور بس اسٹینڈ سے متصل آئی جے پرنسپل روڈ کے ساتھ تجاوزات کو ختم کر دیا گیا ہے۔

کمشنر لیاقت نے اس بات پر زور دیا کہ اپ گریڈ شدہ بس سٹینڈ اب معروف ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی میزبانی کرتا ہے، جو مسافروں کو باوقار سفری تجربہ فراہم کرتا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

9 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago