رواں ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں اور سیلاب زدگان پر بیتنے والی روداد کی تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
حکام کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارتِ اطلاعات و نشریات کی جانب سے اس نمائش کا اہتمام کیا۔ نمائش کا مقصد عالمی برادری کی توجہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی طرف مبذول کرانا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ امید کی جا رہی ہے کہ تصویری نمائش عالمی برداری کے سامنے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی حقیقت اجاگر کرنے میں کامیاب ہو سکے گی اور عالمی برداری تعمیر کے اس مشکل عمل میں پاکستان کے ساتھ کھڑی ہو گی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔