Everyday News

اسلام آباد: شہر کی مارکیٹس کیلئے مرحلہ وار تعمیر و مرمت کا منصوبہ

اسلام آباد: اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر احسن ظفر بختاوری نے اسلام آباد کی مختلف مارکیٹوں کے صدور سے ملاقات کی۔ وفاقی ترقیاتی ادارے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے ان مارکیٹوں میں جاری تعمیراتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد کی تمام مارکیٹوں کے صدور نے شرکت کی۔ ابتدائی مرحلے میں تعمیراتی اور مرمت کے کاموں کے لیے کئی مارکیٹوں کا انتخاب کیا گیا۔ ان میں آبپارہ مارکیٹ،  G-9، G-11، F-10، F-11، F-6، اور میلوڈی مارکیٹ شامل ہیں۔

مزید یہ کہ تعمیراتی کاموں کے حوالے سے سی ڈی اے کے ساتھ رابطہ کاری کے لیے پانچ فوکل پرسن مقرر کیے گئے ہیں۔ ان میں صدر احسن ظفر بختاوری، فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین خالد اقبال ملک، سابق صدر اعجاز عباسی، انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ ااور خالد چوہدری شامل ہیں۔

احسن بختاوری نے اسلام آباد کی پوری تاجر برادری کی جانب سے چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن نور الامین مینگل کا شکریہ ادا کیا۔ نیز انہوں نے اعتراف کیا کہ چیئرمین سی ڈی اے نے مارکیٹوں میں تعمیراتی کاموں کے حوالے سے ان کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا ہے۔

 

اس کے علاوہ انہوں نے مرحلہ وار عملدرآمد کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اور تمام مارکیٹوں کے صدور اور عہدیداروں سے اس مسئلے کے حل میں چیمبر اور سی ڈی اے کے ساتھ تعاون کرنے کی گزارش کرتے ہوئے کہا کہ کافی عرصے سے بازاروں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ نتیجتاً ناکافی آبپاشی، مناسب سڑکوں کی کمی، اور صفائی کے مسائل جیسے حالات پیدا ہو رہے ہیں۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر احسن ظفر بختاوری نے امید ظاہر کی کہ سی ڈی اے کے اقدام سے ان مسائل پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔ فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین خالد اقبال ملک نے اسلام آباد کو قوم کا سرمایہ اور فخر سمجھتے ہوئے صفائی کے حوالے سے ایک مثالی شہر بنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ مارکیٹ سے متعلق مسائل کے حل میں بھرپور تعاون کریں۔ اور شہر کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔

مزید برآں آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے اسلام آباد چیمبر کے صدر اور چیئرمین سی ڈی اے کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اسلام آباد کی قدیم ترین مارکیٹ ابپارہ کو درپیش چیلنجز کا خاص طور پر ذکر کیا اور تاجر برادری کے اندر اپنے مسائل کے حل کے لیے اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago