اسلام آباد: چین، پاکستان اور افغانستان سی پیک کے تحت پشاور-کابل موٹروے بنانے پر متفق ہوگئے ہیں۔ یہ فیصلہ اسلام آباد میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق تینوں شرکاء نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بحث کی اور خطے کے دیرپا امن کے لیئے مستقبل کی حکمت عملی پر بھی روشنی ڈالی۔
شرکاء اس پر بھی متفق ہوئے کہ پشاور-کابل موٹروے کے قیام سے افغانستان با ضابطہ طور پر سی پیک میں شامل ہو جائیگا، جس سے ملک میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو سکتا ہے۔ اگرچہ اس پر ابتدائی گفتگو اور اتفاق ہو چکا ہے، با ضابطہ اعلان کسی مناسب موقع پر ہوگا۔
پشاور-کابل موٹروے سے افغانستان جیسے خشک علاقے کی گوادر کے ذرئیے سمندر تک رسائی ممکن ہو جائیگی جس سے کاروبار کے دیرینہ مسائل حل ہو جائینگے۔ تاہم کئی سفارتی وجوہات کی بنا پر تینوں ممالک اس بات پر متفق ہوئے کہ اس پراجیکٹ کا نام چائنہ، افغانستان،پاکستان پلس کوآپریشن، سی اے پی پی سی، رکھا جائیگا۔ اسی حوالے سے ایک دستاویز پربھی دستخط کیے گئے۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…