پشاور: وزیرِ اعظم عمران خان آج خیبر پختونخواہ حکومت کے فلیگ شپ پراجیکٹ بس ریپیڈ ٹرانزٹ کا پشاور میں افتتاح کریں گے۔
وہ ایک روزہ دورے پر پشاور جائیں گے جہاں چمکنی اسٹیشن سے اس اہم منصوبے کا افتتاح ہوگا۔
وفاقی وزراء اور گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان اور گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان اُن کا استقبال کریں گے۔
وزیرِ اعلیٰ کے پی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ اس پراجیکٹ کی لاگت 70 ارب روپے ہے جبکہ اس کا ٹریک 27 کلومیٹر ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پراجیکٹ 31 اسٹیشنوں پر مشتمل ہے جس سے شہر کے لوگوں کو آمد و رفت میں آسانی ہوگی۔ فیڈر روٹس کی لمبائی 62 کلومیٹر ہے جبکہ اس کے 146 اسٹاپس ہیں۔
مرکزی ٹریک شہر کے سات مختلف علاقوں سے منسلک ہے تاکہ لوگ اپنے علاقوں سے چھوٹی بسوں میں سفر کر کے یہاں مین روٹ تک پہنچ سکیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…