گھر خریدنے کا فیصلہ زندگی کے چند بڑے اور اہم ترین فیصلوں میں شامل ہے۔ اِس ضمن میں مختلف ایسی باتیں ہوتی ہیں جن پر یہ فیصلہ کرتے ہوئے نظریں مرکوز کرنی ہوتی ہیں۔ مثلاً ایک شخص گھر خریدنے سے پہلے سوچتا ہے کہ گھر کی لوکیشن کہاں ہونی چاہیے، آس پاس کا منظر کیسا ہونا چاہیے، سہولیات کا معیار کیا ہونا چاہیے، اس کا فلور پلان اور لے آؤٹ کیسا ہونا چاہیے اور اُس کی آئیڈیل قیمت کیا ہونی چاہیے۔ یہ تمام وہ پوائنٹس ہیں جن کے جواب میں گھر خریدنے يا نہ خریدنے کا فیصلہ پنہاں ہوتا ہے۔
آپ اپنے آس پاس کی ہاؤسنگ سوسائٹیوں پر نگاہ دوڑائیے۔ آپ کو کچھ ایک پلان، ایک ترتیب کے تحت بنائی گئی دکھائی دیں گی جبکہ کچھ ایسی ہوں گی جن کو دیکھتے ہوئے یوں گمان ہوتا ہے کہ جہاں جس کا دل کیا وہاں اس نے من مرضی کی تعمیر کردی۔
آج کی تحریر ایسے ہی ترتیب اور ایک پلاننگ کے تحت بنائی گئی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے بارے میں ہے جہاں انسان کو کچھ ایسے فوائد میسر ہوتے ہیں جو اور کہیں نہیں ہوتے۔
پلانڈ کمیونٹی میں رہنے کے فوائد سے ظاہری طور پر تو سب ہی آگاہ ہوتے ہیں۔ ایک مربوط پلان کے تحت بنائے گئے گھر، یکساں ڈیزائن، کشادہ سڑکیں اور ریزیڈینشل اور کمرشل احاطوں میں نمایاں تفریق وہ پوائنٹس ہیں جن پر آج کی تحریر مبنی ہے۔ پلان کے تحت بنائی گئی ہاؤسنگ سوسائٹیاں دیکھنے میں ہی انتہائی خوبصورت اور بھلی لگتی ہیں۔ چونکہ گھروں کے یکساں ڈیزائن ہوتے ہیں لہٰذا گھروں کی تعمیر میں خود سے کوئی جمع تفریق نہیں ہوسکتی۔ یہ سوچنے کو تو ایک محدود کردینے والا پوائنٹ لگتا ہے مگر دیکھا جائے تو یہ انسان کو بہت سے سوچ بچار اور رقم کو ضائع کرنے سے بچاتا ہے۔
پلانڈ کمیونیٹی میں رہنے کے فوائد میں سے ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپ کو بنیادی ضروریات کا تمام تر سامان ایک جگہ پر مل جاتا ہے، مثلاً سکول، گراسری، ریٹیل پارک، شاپنگ سینٹرز، بینکنگ اور دیگر ضروریات ایک ہی احاطے میں مل جایا کرتی ہیں۔ اسی طرح پلانڈ کمیونیٹی ایک ایسی امینٹی ضرور ہوتی ہے جو کہ اُسے ایک اسٹینڈ آؤٹ فیچر مہیا کرتی ہے یعنی لیک، گالف کورس وغیرہ۔ اس کی وجہ سے کسی بھی پلانڈ کمیونٹی کے لوگ ایک بھرپور رہائشی تجربے سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
پلانڈ کمیونٹی کا مطلب یہ ہے کہ ہر چیز ایک پلان کے تحت بنائی گئی ہوتی ہے۔ کہیں آپ کو گندگی کے ڈھیر نظر نہیں آتے۔ کہیں کچی گالیاں، خستہ سڑکیں اور ٹوٹ پھوٹ ہوتی نہیں دکھائی دیتی۔ عموماً ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مالکان بہترین لینڈ سکیپنگ کرنے کے لیے کسی مشہور ڈیولپر یا ڈیزائنر کے تجربات سے استفادہ کرتے ہیں جو کہ بہت سا وقت صرف کر کہ بہترین ڈیزائن اور آئوٹ لک کے ساتھ اپنا پراڈکٹ پیش کرتے ہیں۔ یوں وہاں رہائش اختیار کرنا ایک خوش قسمتی کی علامت بن جاتا ہے۔
پلانڈ کمیونٹی میں رہائشی اور کمرشل احاطوں میں فرق نمایاں ہوتا ہے۔ یعنی آپ کو کہیں بھی کوئی بھی تعمیر کا منظر نہیں دیکھنے کو ملتا۔ ایک طرف رہائشی احاطہ ہوتا ہے تو وہاں صرف رہائش کی غرض سے بنائے گئے تعمیرات کی اجازت ہوتی ہے۔ کہیں کمرشل سرگرمیوں کے لیے جگہ مختص ہو تو وہاں صرف کمرشل تعمیرات کی ہی اجازت ہوتی ہے۔ یوں نہ صرف صفائی ستھرائی کا عمل آسان ہوجاتا ہے بلکہ لوگوں کو وہاں سے اپنی ضروریات کے سلسلے میں آمد و رفت کے عمل میں بھی آسانی رہتی ہے۔
یہ بھی پلانڈ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں رہنے کے نمایاں فوائد میں سے ایک ہے کہ وہاں سیکورٹی کا بہترین نظام کار فرما ہوتا ہے۔ آپ کو اپنے گھر میں رکھے قیمتی ساز و سامان کے تحفظ کی اتنی فکر نہیں ہوتی جتنی باقی جگہوں پر ہوتی ہے۔ یہ عموماً ایک گیٹڈ کمیونٹی ہوتی ہے یعنی ایک حصار میں بند ہوتی ہے جس کے داخلی راستے پر سیکورٹی اہلکاران کی ڈیوٹی ہوتی ہے۔ یوں صرف متعلقہ افراد ہی کا وہاں داخلہ ہوتا ہے اور غیر متعلقہ افراد کی بغیر اجازت آمد و رفت پر مکمل پابندی ہوتی ہے۔ اسی طرح سے پاور اور گیس سپلائی کے عمل میں تعطل کی بھی شکایات کم ہی ملا کرتی ہیں کیونکہ پلانڈ کمیونٹی کی پلاننگ میں ہی ان تمام باتوں کا حل بھی کرلیا جاتا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…