زرعی قرضوں کی فراہمی میں بینکوں کا کردار

اسٹیٹ بینک نے زرعی قرضوں کی فراہمی کے لیے کارکردگی کے اعتبار سے بینکوں کی فہرست جاری کر دی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری فہرست میں بینکوں کو 4 مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا۔

پہلی کیٹیگری میں آٹھ بڑے بینکوں کو شامل کیا گیا جن کو زرعی قرضوں کی فراہمی میں کارکردگی کے حساب سے ریٹنگ دی گئی۔ اس میں ایچ بی ایل کو 75.4، بینک الحبیب 57.8، ایم سی بی 50.4، اے بی ایل 48.3، یو بی ایل 47.2، میزان 46.5، الفلاح 39.5، این بی پی کو 31.5 کی ریٹنگ دی گئی۔

دوسری کیٹیگری میں درمیانے درجے کے 7 بینکوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں مجموعی طور پر زرعی قرضوں کی فراہمی کی کارکردگی غیرتسلی بخش رہی۔

بینک آف پنجاب کو 62.1 کی ریٹنگ دی گئی۔ باقی تمام بینک جن میں جے ایس بینک 38.0، عسکری 29.0، حبیب میٹرو 24.3، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ 21.5، سونیری 20.5 اور فیصل بینک کو 11.3 کی معمولی ریٹنگ مل سکی۔

تیسرے درجے کی کیٹیگری میں چھوٹے بینکوں کو شامل کیا گیا۔ یہ بینک بھی زرعی قرضوں کی فراہمی میں خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے۔

بینک اسلامی 55.7 کے ساتھ نمایاں رہا جبکہ زیڈ ٹی بی ایل 37.9، ایم سی بی اسلامک 29.1، پی پی سی بی ایل 27.7، بینک آف خیبر 26.7، سمٹ بینک 21.5، فرسٹ ویمن 20.1، دبئی اسلامک 20.0، سندھ بینک 19.9، البراکا بینک 17.5 اور سِلک بینک کی 7.3 ریٹنگ رہی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے مائیکروفنانس بینکوں کی بھی فہرست جاری کی گئی جنہوں نے زرعی قرضوں کی فراہمی میں کئی بڑے بینکوں کی نسبت بہتر کردار ادا کیا۔

ان بینکوں میں کارکردگی کے حساب سے یو بینک کو 80.4، ایچ بی ایل مائیکرو 68.8، موبیلنک 49.7، خوشحالی بینک 49.1، این آر ایس پی 43.4، اپنا بینک 42.2، پاک اومان 35.3، ایڈوانس بینک 32.2، سندھ مائیکرو 27.4، فینکا 26.3 اور ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کو 17.2 کی ریٹنگ دی گئی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top