سائبر کرائم کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جعلی ای کامرس ویب سائٹس کی جانب سے شہریوں کے ساتھ ہاؤسنگ فنانس کی جعل سازی کا انکشاف ہوا ہے۔ متعدد افراد کو دھوکہ دہی کے ذریعے ہاؤسنگ اور کار کے قرض کی پیشکش کر کے ان کی رقم چرا لی گئی۔
سائبر کرائم رپورٹ کے مطابق ملزمان جعلی ای کامرس ویب سائٹس کے ذریعے سستے گھر اور گاڑیوں کی پیشکش کر کے شہریوں کو دھوکہ دہی کا نشانہ بناتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے معروف ویب سائٹس کا نام بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
حکام نے بتایا کہ متاثرہ شخص کی جانب سے ڈاون پیمنٹ کی شکل میں بھاری رقم ادا کرنے کے بعد، مشتبہ افراد کنٹریکٹ میں تاخیر کے لیے دھوکہ دہی کے کئی حربے استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں اور پھر بعد ازاں چند گھنٹوں یا دنوں میں غائب ہو جاتے ہیں۔
مزید برآں، ایک متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ ان واقعات کے خلاف تقریباً 200 ایف آئی آر درج کروائی جا چکی ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…