Everyday News

پشاور: درخواست گزار کی جائیداد کا ’فرد‘ روکنے پر پٹواری پہ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد

پشاور: ڈسٹرکٹ نوشہرہ کے رہائشی میاں نور زیب شاہ کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت کے جواب میں رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن نے اسماعیل خیل میں ایک پٹواری کے خلاف کارروائی کی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق شکایت کنندہ کو اپنی جائیداد کا ‘فرد’ حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنے پر کمیشن نے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کو مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی۔

کمیشن کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے ایکشن لیتے ہوئے موضع داغ اسماعیل خیل کے پٹواری پر عمدرآمد میں ناکامی اور غفلت برتنے کے باعث 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

علاوہ ازیں، جرمانے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر نوشہرہ کو متعلقہ پٹواری کی ماہانہ تنخواہ سے جرمانے کی کٹوتی کے احکامات جاری کیے ہیں۔ نیز رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کے چیف کمشنر محمد سلیم خان نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اٹھائے گئے فوری اقدام کو سراہا۔ انہوں نے ضلعی افسران کو ان کے ماتحت عملے کی غفلت پر جوابدہ ٹھہرانے کی اہمیت کا بھی اظہار کیا، کیونکہ یہ بالآخر عوام کے لیے خدمات کی بہتر رسائی کا باعث بنے گا۔

واضح رہے کہ پراپرٹی کے معاملات میں ’’فرد‘‘ سے مراد وہ قانونی دستاویز ہے، جو جائیداد کی ملکیت کا ثبوت ہوتا ہے۔ یہ عام طور پر جائیداد کی رجسٹریشن کے لیے درکار ہوتی ہے، جسے عام فہم زبان میں رجسٹری بھی کہا جاتا ہے۔ اس سے تصدیق ہوتی ہے جائیداد فروخت کرنے والے کی ہے۔ اور اسے پراپرٹی رجسٹریشن آفس سے حاصل کیا جاتا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago