مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے بغیر اجازت ٹی وی چینلز پر ہاؤسنگ سوسائٹیز اور رہائشی منصوبوں کی تشہیر پر پابندی عائد کر دی ہے۔
پیمرا کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کے لیے الیکٹرونک میڈیا پر اپنی تشہیر سے قبل پیشگی اجازت نامہ یعنی این او سی کا حصول لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اتھارٹی کی جانب سے یہ فیصلہ چیئرمین پیمرا محمد سلیم کی صدارت میں منعقدہ ایک اہم اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں ٹیلی ویژن چینلز پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور دیگر متعلقہ منصوبوں کی تشہیر کے حوالے سے ٹی وی براڈکاسٹ ریگولیشنز میں تبدیلی کی منظوری دی گئی۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین پیمرا محمد سلیم کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ کی تشہیر کے لیے ڈویلپرز کو پیمرا سے این او سی لینا چاہیے۔ جس کے لیے درخواست دینا متعلقہ ترقیاتی حکام سے این او سی حاصل کرنے کے بعد ہی ممکن ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جو ہاؤسنگ سوسائٹیز حکام سے این او سی حاصل کیے بغیر تشہیری مہم چلائیں گی ان کو تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…