ملتان: پنجاب آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ نے ملتان اور ہڑپہ میں عجائب گھروں کی تعمیر کے پی سی ون منظور کر لیے۔
ملتان میوزیم کی تعمیر کی لاگت 80 ملین روپے ہوگی اور اسے دو سال کے عرصے میں مکمل کیا جائیگا۔
اسی طرح ہڑپہ میوزیم کی تعمیر پر بھی 80 ملین روپے کی لاگت آئیگی اور اسے بھی دو سال میں مکمل کیا جائے گا۔
آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دونوں مقامات پر میوزیم کی تعمیر شہریوں کی ایک بڑی خواہش تھی جس کی بالآخر تکمیل ہورہی ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔