Graana News

وفاقی دارالحکومت میں 3 کروڑ 58 لاکھ روپے کی لاگت سے پارکنگ پلازوں کی تعمیر

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے 3 کروڑ 58 لاکھ روپے کی لاگت سے 5 پارکنگ پلازہ تعمیر کیے جائیں گے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے بڑے کاروباری مراکز میں رواں مالی سال کے اختتام تک 5 پارکنگ پلازوں کی تعمیر کا آغاز کر لیا جائے گا۔

سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ پلان کے مطابق بلیو ایریا میں 3 پارکنگ پلازوں کی تعمیر کی جائی گی جن میں سے ایک پر پہلے سے ہی کام جاری ہے۔ علاوہ ازیں ایف 10 مرکز میں 2 پارکنگ پلازے تعمیر کیے جائیں گے۔ ایف 8 مرکز میں بھی پارکنگ پلازہ کی تعمیر کی جائے گی تاکہ ایف 8 کچہری کی موجودگی کے باعث بڑھنے والے ٹریفک کے رش کو کنٹرول کیا جا سکے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق اس منصوبے پر 3 کروڑ 58 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

اس سے قبل سی ڈی اے کی جانب سے جناح سُپر مارکیٹ میں انڈرگراؤنڈ کار پارکنگ تعمیر کی گئی تھی جس کے مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہو سکے۔ عوام کی جانب سے اس کارپارکنگ کو زیرِاستعمال نہیں لایا گیا۔ سی ڈٰی اے حکام کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے چئیرمین کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد عثمان یونس کی جانب سے واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ پارکنگ پلازوں کی تعمیر کے بعد وہ شہری جو سڑکوں پر گاڑی پارک کرتے ہیں ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائے جائے گی۔

علاوہ ازیں سی ڈی اے چئیرمین کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرز پر اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی قائم کی جائے گی جو شہر میں اشیائے خورونوش کی صفائی پر کڑی نظر رکھے گی۔ اس سلسلے میں قانون پہلے سے ہی منظور ہو چکا ہے اور فوڈ اتھارٹی کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago