پاکستان میں آئی ٹی سروسز کی برآمدات کی شرح نمو میں 30 فیصد کا ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی برآمدات میں 30 فیصد کی شرح نمو ریکارڈ کی گئی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

جولائی 2021 سے فروری 2022 کے دوران ٹیلی کمیونیکیشن، کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسز سمیت آئی سی ٹی کی برآمدی ترسیلات مالی سال 2020-21 کی اسی مدت کے دوران 1.3 بلین ڈالر کے مقابلے میں 29.92 فیصد کی شرح نمو کے ساتھ 1.689 بلین ڈالر تک بڑھ گئیں۔

آئی ٹی اور ٹیلی کام کی وزارت کے مطابق فروری 2022 میں آئی سی ٹی کی برآمدی ترسیلات 12.29 فیصد کی شرح نمو کے ساتھ 201 ملین ڈالر تھیں جب کہ فروری 2021 کے مہینے میں 179 ملین ڈالر کی اطلاع دی گئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مالی سال 2021-22 کے دوران جولائی 2021 سے فروری 2022 تک کی خالص برآمدات 1.268 بلین ڈالر تھیں جو کہ 1.689 بلین ڈالر کی برآمدات کا 75.07 فیصد تھیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اسی مدت میں خالص برآمدات 947 ملین ڈالر تھیں جو کہ 1.3 بلین ڈالر کی برآمدات کا 72.85 فیصد تھیں۔

ٹیلی کمیونیکیشن، کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسز سمیت آئی سی ٹی کی برآمدی ترسیلات زر 8 ماہ میں 29 اعشاریہ 92 فیصد کی شرح نمو کے ساتھ 1.689 ارب ڈالر (1 اعشاریہ 689 ارب ڈالر) تک پہنچ گئیں۔

وزارت آئی ٹی کے ذرائع کے مطابق یہ اضافہ رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ یکم جولائی جولائی 2021 سے فروری 2022 کےدوران ہوا۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران یہ برآمدی ترسیلات زر 1.3 ارب ڈالر (ایک اعشاریہ 3ارب ڈالر) تھیں۔

فروری 2022 میں آئی سی ٹی کی برآمدی ترسیلات 12 اعشاریہ 29 فیصد کی شرح نمو کے ساتھ 201 ملین امریکی ڈالر رہیں جب کہ فروری 2021 کے مہینے میں یہ برآمدی ترسیلاتِ زر 179 ملین امریکی ڈالر تھیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top