اسلام آباد: کیپیٹل ایڈمنسٹریشن نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پراپرٹی ویریفیکیشن سینٹر کا قیام کردیا ہے جس کا مقصد غیر قانونی ریئل اسٹیٹ ٹرانزیکشنز کی روک تھام ہے۔
لوگ ریئل اسٹیٹ پراجیکٹس میں سرمایہ کاری سے قبل اس پراپرٹی ویریفیکیشن سینٹر سے اُس کی قانونی حیثیت کی جانچ کرسکتے ہیں۔
یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں یومیہ بنیادوں پر 4 سے 5 ارب روپے غیر مصدقہ اور غیر قانونی ریئل اسٹیٹ پراجیکٹس کے گرداب میں پھنستے ہیں۔
پی وی سی کے افتتاح کے بعد ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت سی سکیمیں ہیں جو کلیم کرتی ہیں کہ وہ اسلام آباد میں واقع ہیں لیکن وہ وہاں نہیں ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ بہت سی منظور شدہ سوسائیٹیز کی جانب سے بھی دھوکہ دہی کی جاتی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلا پراپرٹی ویریفیکیشن سینٹر کا قیام کیا گیا ہے اور کوئی بھی شخص کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹ خریدنا چاہتا ہے تو وہ یہاں سے اُس کی معلومات چیک کر سکتا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔