گرانہ ڈاٹ کام کا نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کی شراکت سے متعارف کردہ سرٹیفیکیشن ان ریئل اسٹیٹ لیول ون کورس کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔
یہ کورس تھیوری اور عملی مطالعات پر مبنی رہا جس نے ریئل اسٹیٹ کے پروفیشن سے جُڑے تکنیکی، انتظامی اور قانونی امور کا مکمل احاطہ کیا۔
گریجویشن کی تقریب پروفیشنل ڈیویلپمنٹ سینٹر (پی ڈی سی) نسٹ میں ہوئی جس میں پرو ریکٹر نسٹ ڈاکٹر ناصر اکرام، سی ای او گرانہ ڈاٹ کام جناب شفیق اکبر، گروپ ڈائریکٹرز فرحان جاوید، شرجیل احمر، ارسلان جاوید، جنرل مینیجر پی ڈی سی سلمان احمد اور پروگرام مینیجر محمد علی نے شرکت کی۔
اس موقع پر سی ای او گرانہ ڈاٹ کام جناب شفیق اکبر کا کہنا تھا کہ ابتداء سے ہی ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی تبدیلی کا عزم اُن کی محنت کا محور رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ریئل اسٹیٹ سرٹیفیکیشن کورس کی کامیاب تکمیل ہمارے ویژن کے عین مطابق ہے اور یہ اس سیکٹر کی تبدیلی کا سنگِ بنیاد ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ وہ اِس ضمن میں نسٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور دوسرے تعلیمی مراکز سے بھی یہ کہتے ہیں کہ وہ بھی یہ قدم لیں کیونکہ باقاعدہ تعلیم سے ہی کسی بھی سیکٹر میں انقلاب بپا ہوسکتا ہے۔
ڈائریکٹر گرانہ ڈاٹ کام فرحان جاوید کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان کا پہلا ریئل اسٹیٹ کورس اس سیکٹر کی تبدیلی کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ناصر اکرام نے گرانہ ڈاٹ کام کے اس قدم کی تعریف کی اور کہا کہ باقاعدہ تعلیم سے اس سیکٹر کے اصل پوٹینشل تک پہنچنا ممکن ہے۔
اس سرٹیفیکیشن میں اسائنمنٹس، پریزنٹیشنز، گروپ سرگرمیاں، کیس اسٹڈیز اور امتحانات شامل تھے۔ یہ کورس 29 جنوری 2021 سے شروع ہوا اور چار ہفتوں تک جاری رہا۔
اس کورس میں جن لوگوں نے حصہ لیا اُنہوں نے ریئل اسٹیٹ کی سائنس، ریئل اسٹیٹ کے قانونی، ٹرانزیکشنز ، کاروباری اخلاق اور ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کی روز مرہ زندگی پر ایک زبردست گرفت حاصل کی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔