اسلام آباد: دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 5 ماہ میں پاکستانیوں نے دبئی کی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ میں 1.26 ارب اماراتی درہم (52 ارب پاکستانی روپے) کی سرمایہ کاری کی۔
دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریئل اسٹیٹ سرمایہ کاری میں بھارت 6 ارب اماراتی درہم کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔
مزید برآں برطانیہ کے سرمایہ کاروں کی جانب سے 2.9 ارب اماراتی درہم کی سرمایہ کاری کی گئی۔ چینی سرمایہ کاروں نے 1.4 ارب جبکہ فرانسیسی سرمایہ کاروں نے 1.3 ارب اماراتی درہم کی سرمایہ کاری کی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔