پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کی جانب سے سعودی عرب میں ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم

پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کر کے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ ترجمان حج مشن کے مطابق بہادر علی نامی پاکستانی حاجی چار ہزار سعودی ریال اور 41 ہزار پاکستانی روپے پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور علی حسن گجر کی گاڑی میں بھول گیا تھا۔ ٹیکسی ڈرائیور رقم لے کر پاکستان حج مشن مکہ پہنچ گیا اور رقم اعلیٰ حکام کے حوالے کی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ترجمان حج مشن کے مطابق ڈائریکٹر معاونین ڈی آئی جی ڈاکٹر محمد اختر عباس نے فوری طور پر پاکستانی حاجی کو تلاش کروایا اور اپنی نگرانی میں رقم واپس کروائی۔ ڈائریکٹر معاونین ڈی آئی جی ڈاکٹر محمد اختر عباس کا کہنا تھا پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کر کے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں۔ رقم واپس ملنے پر پاکستانی حاجی نے پاکستان حج مشن اور ٹیکسی ڈرائیور کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top