Graana News

پاکستان کی چین کو برآمدات میں 11.14 فیصد اضافہ

اسلام آباد: چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق چین کو پاکستان کی برامدات رواں سال کے پہلے سات ماہ میں دو ارب انیس کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئیں جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.14 فیصد زیادہ ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

چین میں پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل قونصلر غلام قادر نے چائنہ اکنامک نیٹ کو بتایا کہ جولائی کے مہینے میں دیگر ممالک کے ساتھ تجارت میں کمی کے بعد بھی چین کو پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔

انکا کہنا تھا کہ یہ بہت امید افزا ہے کہ چین کو پاکستان کی برآمدات بڑھ رہی ہیں۔ غلام قادر نے مزید کہا کہ حکومتِ پاکستان ویلیو ایڈیشن، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ایکسپورٹ پر مبنی سرمایہ کاری کے فروغ کی خواہش مند ہے۔ اس مقصد کے لیے حکومتِ پاکستان دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کے ذریعے برآمدات کی حقیقی صلاحیت کو بروئے کار لانا چاہتی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی کے مہینے میں پاکستان کی چین کو برآمدات سالانہ بنیادوں پر تقریباً 13 فیصد بڑھ کر ستائیس کروڑ  ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔ جب کہ گزشتہ سال کے اسی مہینے میں یہ چوبیس کروڑ ڈالر تھیں۔

مجموعی طور پر جنوری سے جولائی 2022 تک چین کی پاکستان سے درآمدات اور برآمدات بڑھ کر 16 ارب 73 کروڑ ڈالر ہو گئیں جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 13.51 فیصد زیادہ ہے۔

چین اور پاکستان کے درمیان تجارت کا مجموعی حجم جولائی کے مہینے میں تقریباً 8 فیصد بڑھ کر 2 ارب 35 کروڑ ڈالر ہو گیا جو کہ 2021 کے اسی مہینے میں دو ارب 18 کروڑ ڈالر تھا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago