اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ پورے خطے میں معاشی ترقی کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے اور حکومت چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔
وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ سے ملاقات کی جس میں پاک چین اقتصادی تعاون، سی پیک منصوبوں اور سرمایہ کاری کے مواقعوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے کوشاں ہے جبکہ چینی سرمایہ کاروں کے لئے پاکستان میں زراعت اور صنعتی شعبے میں وسیع تر مواقعے موجود ہیں۔
چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ چین پاکستان میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مزید اقدامات اٹھانے کو تیار ہے اور چینی حکومت اور کاروباری ادارے پاکستان میں سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کرنے میں ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…