Graana News

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے گلوبل شیلڈ فنڈنگ کے اجراء کا امکان

مصر میں جاری کوپ 27 کانفرنس میں موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کے لیے جی 7 گلوبل شیلڈ فنڈنگ اعلان کیا گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ان چند ممالک میں سے ہے جنہیں سب سے پہلے یہ فنڈنگ دی جائے گی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان، گھانا اور بنگلہ دیش ان چند ممالک میں شامل ہیں جنہیں یہ فنڈنگ ملنے کا امکان ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق جی 7 گلوبل شیلڈ کا مقصد موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے دوچار ممالک کو فنڈنگ فراہم کرنا ہے تاکہ ان کو سیلاب یا خشک سالی کے باعث حالات سے نمٹنے میں مدد مل سکے۔

ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والی ہیٹ ویو یعنی گرمی کی لہر اور بعد ازاں سیلاب آنے کے باعث 1700 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے اور تقریباً 80 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے۔ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث  انفراسٹرکچر، فصلوں اور مویشیوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا جس سے ملک بھر میں تقریباً 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔ حالیہ سیلاب سے ملک کو ہونے والے نقصان کا تخمینہ 30 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

ورلڈ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کلائمیٹ چینج یعنی موسمیاتی تبدیلی سے 2050 تک پاکستان کا جی ڈی پی 18 سے 20 فیصد کم ہونے کا امکان ہے جس سے معاشی ترقی میں رکاوٹ پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ غربت کو کم کرنے میں بھی خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹںے پر غور کرنے کے لیے مصر میں منعقد ہونے ہونے والی کوپ 27 کانفرنس کا آغاز بروز اتوار 13 نومبر کو ہوا۔ یہ کانفرنس 18 نومبر تک جاری رہے گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago