Categories: Technology

قطر پاکستان کو دو ارب ڈالر کی مالی امداد دے گا

کراچی: قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید کا کہنا ہے کہ خلیجی ملک قطر پاکستان کو دو ارب ڈالر کی مالی امداد دے گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اس بات کا انکشاف اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے قائم مقام گورنر ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے  تجزیہ کاروں کو بریفنگ دیتے کو کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خلیجی ملک سے ملنے والی فنڈنگ سے ملک کو درپیش سخت مالی صورتحال کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔ فنڈنگ کے حوالے سے اعلان وزیراعظم شہباز شریف کے دو روزہ دورہ قطر کے دوران کیا جا سکتا ہے۔

بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آئل فنانسنگ کی سہولت بھی فراہم کرے گا جبکہ متحدہ عرب امارات بھی ملک میں تقریباً اتنی ہی رقم کی سرمایہ کاری کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ فنڈز اگلے 12 ماہ کے عرصے میں متوقع ہیں۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے کہا تھا کہ اگر وہ اپنے بیل آؤٹ سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے تو دوسرے ممالک سے فنڈنگ حاصل کرے۔

قرض کی قسط کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 29 اگست کو ہو گا۔

منظوری کی صورت میں اگست میں ہی پاکستان کو آئی ایم ایف کی قسط جاری کر دی جائے گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago