پاکستان کا سیاحت کے فروغ کے لیے تھری اور فایو سٹار ہوٹلز بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بُخاری، جو کہ ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیرمین بھی ہیں، نے اعلان کیا کہ پاکستان اگلے دو سال میں 32 سے زائد تھری اور فایو سٹار ہوٹلز کی تعمیر کریگا جس کا مقصد سیاحت کا فروغ ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان جلد ورلڈ ٹورزم فورم 2021 کی میزبانی بھی کریگا۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ ایونٹ 2020 میں ہونا تھا تاہم کووڈ-19 کی وجہ سے یہ ملتوی ہوا۔
انہوں نے کہا کہ یہ 5 روزہ ایونٹ ہزار سے زائد غیر ملکی مہمانوں کی آمد کا باعث ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کو تنظیمِ نو کے لیے عارضی طور پر بند کیا گیا تاکہ اُس میں چند اصلاحات کی جا سکیں جو کہ کارپوریشن کے افعال کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاحت کا بےپناہ پوٹینشل ہے جس کا مکمل فائدہ اٹھانے کے لیے اگلے دو سال میں یہ 32 سے زائد ہوٹلز تعمیر کیے جائیں گے۔ 

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔ 

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top