اسلام آباد: حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کے اجراء کے لیے بھیجا گیا لیٹر آف انٹینٹ دستخط کر کے واپس عالمی مالیاتی ادارے کو بھجوا دیا ہے۔
وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ لیٹر آف انٹینٹ پر قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک اور میرے دستخط کے بعد واپس آئی ایم ایف کو ارسال کر دیا گیا ہے۔
وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ ہمیں برآمدات کے حجم کو بڑھانا ہو گا۔ چاول، گندم، گنا اور کپاس کی برامد میں پاکستان بھارت اور چین سے پیچھے ہے جبکہ پاکستان میں آبادی 2.4 فیصد کے تناسب سے سالانہ بنیادوں پر بڑھ رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نہ صرف زراعت بلکہ پینے کے پانی کی دستیابی پاکستان میں ایک بڑا مسئلہ ہے۔
وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ 4.5 ارب ڈالرز کا پام آئل ابھی تک خریدا جا چکا ہے جبکہ رواں سال کے دوران 45 کروڑ ڈالرز کی گندم درآمد کی گئی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔