پاکستان 2022میں پہلا خلا باز خلاء میں بھیجے گا

Pakistan to send first astronaut to space in 2022 (2)

اسلام آباد:     وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان 2022میں پہلا خلا باز خلا ءمیں بھیجے گا۔  اس خلائی مشن میں چین پاکستان کی مدد اور رہنمائی کریگا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 ایک پرائویٹ چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ اس سلسلے میں خلا باز کا انتخاب 2020سے شروع کر دیا جایئگا۔ ابتدائی طور پر 50 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا جایئگا  جس میں 2022 تک  25افراد رہ جائیں گے اور  بعد ازاں صرف ایک کو فائنل کیا جایئگا۔ انتخاب کے مرحلے میں پاکستان فضائیہ ایک کلیدی کردار ادا کریگی۔

ایک سوال کے جواب میں فواد حسین نے بتایا کہ بھارت کے پہلے خلائی مشن  شکتی کی ناکامی کے بعد اب بھی تباہ شدہ   جہاز کا ملبہ خلاء کیلیئے ایک خطرہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان اور بھارت سپیس ٹیکنالوجی میں ایک دوسرے کے معاون ہو سکتے تھے۔  پاکستان روس کے بعد ایشیا کا دوسرا ملک ہے جس نے  1963 میں خلاء میں راکٹ بھیجا۔ اس سلسلے میں پاکستان سپیس سائنس ایجوکیشن سنٹر پاکستان میں سپیس سائنسز کی فروغ میں اہم کردار ادا کرر ہی ہیں۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top