مارچ کے مہینے میں بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر میں 28.3 فیصد کا ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد: سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے گذشتہ ماہ مارچ کے مہینے میں بھیجے جانے والی ترسیلاتِ زر میں ماہانہ بنیادوں پر 28.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے مہینے میں مجموعی طور پر مختلف قانونی چینلز کے ذریعے پاکستان میں بھیجی جانے والی رقوم کا حجم 2.8ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی شہریوں نے جون 2020ء سے ماہانہ 2 ارب ڈالر سے زیادہ ترسیلاتِ زرکی غیر معمولی رفتار کو برقرار رکھا۔

اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2022ء میں ترسیلاتِ زر میں ماہانہ بنیادو ں پر 28.3 فیصد او سالانہ بنیادوں پر 3.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مالی سال 2022ء کے 9 ماہ کے دوران ترسیلاتِ زر گذشتہ برس کے مقابلے میں 7.1 فیصد اضافہ کے ساتھ مجموعی طور پر 23 ارب ڈالر رہیں۔

مارچ 2022ء میں ترسیلاتِ زر میں سعودی عرب سے 678 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 515 ملین ڈالر، برطانیہ سے 401 ملین جبکہ امریکا سے 300 ملین ڈالر کی ترسیلاتِ زر شامل ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top