اسلام آباد: سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے رواں سال فروری کے مہینے میں 2 ہزار 257 کمپنیاں رجسٹر کی ہیں جن میں کُل 163 ریئل اسٹیٹ سے منسلک ہیں۔
ایس ای سی پی کے مطابق رواں برس کمپنیوں کے اندراج کے عمل میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ حکومت کی جانب سے کاروبار میں آسانی کے لیے کیے گئے اقدامات کا ثمر ہے۔
پاکستان ساؤتھ ایشیائی ممالک میں کاروبار میں آسانی کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر آتا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔