پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ میں مُسلسل پانچویں ماہ سرپلس ریکارڈ

کراچی: پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ میں مسلسل پانچویں ماہ سرپلس ریکارڈ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق نومبر میں 447 ملین ڈالر کا سرپلس دیکھنے میں آیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

گزشتہ سال نومبر میں 326 ملین ڈالر کا خسارہ ریکارڈ ہوا تھا تاہم اِس سال ٹریڈ بیلنس اور ترسیلات میں اضافے کی وجہ سے

یہ گزشتہ پانچ سال میں پہلی بار ہے کہ کسی بھی پانچ ماہ میں مسلسل کرنٹ اکاؤنٹ میں سرپلس ریکارڈ ہوا ہو۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق زر مبادلہ 13.1 ارب ڈالر کے ساتھ گزشتہ تین سالوں کی بلند ترین سطح پر ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس کسی بھی مُلک کی معاشی صحت جانچے کا بہترین طریقہ ہوتا ہے۔ پاکستان چونکہ ڈالرز اپنی آمدن سے زیادہ خرچ کرتا ہے لہٰذا کرنٹ اکاؤنٹ ہمیشہ خسارے میں يا منفی ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان نے اپنے امپورٹ بل میں کمی کی جبکہ صنعتوں کی روانی کی وجہ سے ایکسپورٹ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اِس سرپلس کو روشن ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹ کے ساتھ بھی جوڑا جا رہا ہے جہاں جمع کرائی گئی رقوم 200 ملین ڈالر کی سطح عبور کر گئیں ہیں۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top