Graana News

معیشت کے لیے بڑی خوشخبری، آئی ایم ایف کا لیٹر آف انٹینٹ موصول

اسلام آباد: ملکی معیشت کی رونقیں بالآخر بحال ہونے کو ہیں تیار، پاکستان کو آئی ایم ایف کا لیٹر آف انٹینٹ موصول ہو گیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط جلد ملنے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پروگرام کی دواقساط کے حصول کیلئے آئی ایم ایف کا لیٹر آف انٹینٹ موصول ہو چکا ہے۔ وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل اورقائم مقام  گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضٰی سید کے دستخط کے بعد یہ دستاویز ایک دو روز میں آئی ایم ایف کو واپس بھجوا دی جائے گی۔

قوی امکان ہے کہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹیو بورڈ 24 یا 25 اگست کو قرض کی حتمی منظوری دے گا ۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے ساتھ ہی اگلی قسط جاری کر دی جائے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتویں اور آٹھویں اقتصادی جائزے کی تمام شرائط پوری کر چکا ہے۔ ان شرائط میں پیٹرولیم مصنوعات پر پی ڈی ایل کا مطلوبہ اطلاق، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، ٹیکس اہداف اور نئے بجٹ میں متعدد اقدامات کا اعلان شامل ہے۔ آئی ایم ایف کی ایک اور شرط کے تحت دوست ممالک سے 4 ارب ڈالر کی اضافی فنانسنگ کے حصول میں بھی خاصی پیش رفت ہوئی ہے۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے اگلی قسط ملنے کے بعد دوسرے عالمی مالیاتی اداروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

آئی ایم ایف کا لیٹر آف انٹینٹ ملنے سے روپے پر دباؤ میں بھی مزید کمی واقع ہوگی جو پہلے ہی ڈالر کے مقابلے میں بہترین کارکردگی دِکھا رہا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago