پاکستان کو چین سے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے 9 کروڑ ڈالر موصول

ملک میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد سیلاب زدگان کی امداد کی لیے دوست ملک چین کی جانب سے بھیجی گئی 9 کروڑ ڈالر کی امدادی رقم پاکستان کو موصول ہو گئی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق چینی حکومت نے 40 کروڑ آر ایم بی، چینی فوج نے 10 کروڑ آر ایم بی، چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن نے ساڑھے 12 کروڑ آر ایم بی اور چین کی ریڈ کراس سوسائٹی نے 21 لاکھ آر ایم بی کی امداد فراہم کی۔

چینی سفارتخانے کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

این ڈی ایم اے کے اعداد و شمار کے مطابق مون سون کی بارشوں اور سیلاب سے ملک میں 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ افراد میں 1678 افراد ہلاک اور 12864 زخمی ہوئے ہیں۔

این ڈی ایم اے کی تازہ ترین معلومات کے مطابق سیلاب کے باعث 2,045,349 مکانات مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوئے ہیں جبکہ 13,074 کلومیٹر سڑکوں اور 410 پُلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top