اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کو جمعرات کے روز آگاہ کیا گیا کہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت شہر کے لیے 100 سے زائد ترقیاتی پراجیکٹس کی پلاننگ کرلی ہے جن پر 1.1 ٹریلین روپے کی لاگت آئے گی۔
میٹنگ میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، وفاقی وزیر شیخ رشید، اسد عمر، فیصل واوڈا اور وزیرِ اعظم کے مشیر برائے خزانہ عبدل حفیظ شیخ شریک ہوے۔
وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کو تین حصوں میں منقسم کیا جائے گا۔
وزیرِ اعظم نے تمام منصوبوں کی جلد تکمیل کی ہدایت کی اور کہا کہ شہر کو غیر قانونی تجاوزات اور نالوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔
اُنہوں نے قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ، کنسٹرکشن اور ڈیویلپمنٹ کے اجلاس کی بھی صدارت کی جس میں اُنھیں بتایا گیا کہ کراچی میں 6 ہزار گھروں کی تعمیر پاکستان کوارٹرز کے نام سے ہوگی۔
اگلے تین ماہ میں 700 گھروں کی تعمیر ہوگی جن پر 4 ارب کی لاگت آئے گی۔
ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے سیکریٹری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں اُن کی منسٹری نے 5 کمرشل پلاٹ نیلام کیے جن پر 13 ارب روپے کی کمائی ہوئی۔
اُنہوں نے وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا کہ ان پلاٹوں سے 50 ارب کی سرمایہ کاری ہوگی اور 10 ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی۔
وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ ہاؤسنگ پراجیکٹس کو بجلی کے نئے کنیکشن دینے میں تاخیر نہ کی جائے اور وہ لوگ جو کہ گھروں کی تعمیر کے لیے قرضوں کے خواہاں ہیں، اُنھیں بھی آسانی سے قرض فراہم کیا جائے۔
وزیرِ اعظم نے چیرمین ایف بی آر کو بتایا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی یہاں سرمایہ کاری کے پراسیس کو بھی آسان بنایا جائے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔