Real Estate

پاکستان میں ملکیتِ جائیداد کی منتقلی کیسے ممکن ہے؟

جائیداد کی ایک شخص سے دوسرے شخص کے نام قانونی منتقلی کو انتقالِ جائیداد کہا جاتا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ہم روز مرہ زندگی میں اپنی ضروریات اور خواہشات کے مطابق کچھ نہ کچھ خرید و فروخت کرتے رہتے ہیں۔ لیکن اگر بات ہو اپنی جائیداد میں سے کچھ عطا کرنے کی یا وصول کرنے کی تو اس کا طریقہء کار صرف اتنا نہیں کہ گھر کی چابی فراہم کی اور کام ہو گیا۔ بلکہ گھر یا کوئی بھی جائیداد (جسے فراہم کی جا رہی ہو) باقاعدہ اس کے نام پر ٹرانسفر یعنی منتقل کروائی جاتی ہے۔

جائیداد نہ صرف تحفے میں دی جا سکتی ہے بلکہ بیچی اور خریدی بھی جاتی ہے۔ پاکستان میں عموماً لوگ ان مراحل سے گزرتے ہیں اور جائیداد کی خرید و فروخت کرتے ہیں۔

آئیے جائزہ لیتے ہیں کہ جائیداد کی منتقلی کیسے ممکن ہے۔

جائیداد کی منتقلی کے لیے رجسٹریشن

زمین رجسٹریشن ایکٹ ۱۹۰۸ کے مطابق غیر منقولہ جائیداد کی منتقلی کے لئے رجسٹریشن لازمی ہے۔
تمام ایسی اشیا جو ایک جگہ سے دوسری جگہ نہ لے جائی جا سکیں غیر منقولہ جائیداد کہلاتی ہیں جیسے مکان یا زمین وغیرہ۔

انتقال اور رجسٹری میں کیا فرق ہے؟

رجسٹری اور انتقالِ زمین میں کوئی خاص فرق نہیں۔ رجسٹری بھی ملکیت کا ثبوت ہے جبکہ انتقال زمین بھی ملکیت کا ثبوت ہے۔ رجسٹری کے بعد اگلا مرحلہ انتقال کا ہوتا ہے۔ رجسٹری حاصل کرنے کے بعد زمین کا مالک متعلقہ پٹواری کے پاس جائے گا جو رجسٹری کی مصدقہ کاپی دیکھنے کے بعد آپکے نام زمین منتقل کر دے گا۔

کیا پٹواری زمین کا انتقال کر سکتے ہیں؟

سالہا سال سے جاری نظام جس کے تحت عدالتوں کے باہر بیٹھے پٹواری جائیداد کی منتقلی اور اسٹامپ پیپر لکھنے میں معاون تھے۔ تقریبا دو سال قبل سپریم کورٹ کی جانب سے شہری علاقوں میں پٹواریوں کے ذریعے جائیداد کی منتقلی پر پابندی عائد کر دی گئی اور اسے صرف رجسٹریشن کے ذریعے منتقل کرنے کا حکم دیا گیا۔

جائیداد کی منتقلی کے لیے درکار ضروری دستاویزات

کسی بھی جائیداد خریدنے والے کے لیے ضروری ہے کہ اس کے پاس قانون کے تحت درکار تمام دستاویزات موجود ہوں اِن دستاویزات میں دونوں افراد کی تازہ تصاویر، موجودہ مالک اور جس کے نام جائیداد منتقل کی جانی ہو، دونوں افراد کے شناختی کارڈز کی کاپی، فروخت کرنے والے کا اصل ٹائٹل ڈیڈ اور سیلز ڈیڈ وغیرہ شامل ہیں۔ ٹائٹل ڈیڈ وہ دستاویز ہے جو فروخت کرنے والے کی ملکیت کو ظاہر کرتی ہے جبکہ سیلز ڈیڈ وہ اسٹامپ پیپر ہے جس پر دونوں فریقین کے باہمی دستخط ہوتے ہیں۔

فرد ملکیت ایک ایسی قانونی دستاویز ہے جو پراپرٹی رجسٹریشن آفس سے حاصل کی جا سکتی ہے۔ اِس سے تصدیق ہوتی ہے کہ جائیداد فروخت کرنے والے کی ہے۔

این ڈی سی یعنی نو ڈیمانڈ سرٹیفیکیٹ مقامی ترقیاتی اتھارٹی کے دفتر سے حاصل ہوتا ہے جو ثابت کرتا ہے کہ مزکورہ جائیداد کے تمام واجبات ادا کیے جا چکے ہیں۔

جائیداد کی منتقلی کا طریقہء کار

پہلے مرحلے میں سب سے پہلے جس شخص سے آپ مکان یا زمین خرید رہے ہیں وہ اس زمین کی فرد بیع نکلوائے گا کیونکہ زمین کی رجسٹری کے لیے فرد بیع کا ہونا لازمی ہے جس سے پتہ چلے گا کہ زمین بیچنے والا شخص ہی اصل زمین کا مالک ہے اور زمین پر کسی قسم کا سٹے یا مقدمہ نہیں ہے۔ یاد رہے کہ ایک وقت میں ایک ہی فرد بیع نکل سکتی ہے۔

فرد بیع نکلوانے کے بعد اگر فروخت کی جانے والی زمین کی رجسٹری نہ کروائی جائے تو وہ فرد بیع ۱۴ روز بعد منسوخ ہو جاتی ہے. اس کے بعد زمین کی مالیت کے حساب سے ای سٹامپ پیپر نکلوائیں. فائلر ۵ فیصد جبکہ نان فائلر ۶ فیصد ٹیکس زمین کی مالیت کے حساب سے ادا کر کے ای سٹامپ پیپر نکلوائے گا جبکہ زرعی زمین پر ۴ فیصد ٹیکس ادا کیا جائے گا۔

ای اسٹام پیپر پر فروخت کرنے والے اور خریدنے والے کا نام تحریر ہوگا۔ اس اسٹام پیپر پر زمین کا ڈی سی ریٹ لکھا ہوگا کہ کتنے روپے کی زمین فروخت کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ اسی ای سٹامپ پیپر پر مکمل تحریر ہوگی کہ کون شخص کس کو کتنے روپے میں کیا بیچ رہا ہے۔ اسی پر گواہان کا نام پتا بھی ہوگا۔ جس کا مقصد فروخت ہونے والے پلاٹ یا مکان کی زمین کو محفوظ بنانا ہے تاکہ کوئی تیسرا شخص اس زمین پر قبضہ نہ کرلے اور رجسٹری سے پتہ چل جائے کون کس زمین کا مالک ہے۔

دوسرے مرحلے میں اسٹام پیپر زمین کی مالیت کے حساب سے نکلوانے اور تحریر کروانے کے بعد مندرجہ ذیل دستاویزات لگا کر متعلقہ ضلع کے رجسٹرار کے پاس جانا ہوتا ہے۔

فرد بیع، فروخت کرنے اور خریدنے والوں کے شناختی کارڈ کی کاپی، ایف بی آر، ٹی ایم اے ٹیکس اور دیگر ٹیکس کی پیمنٹ رسید۔ یہ فائل تیار کرنے کے بعد متعلقہ ضلع کے رجسٹرار کے پاس جانا ہوگا۔ رجسٹرار کے سامنے فروخت کرنے والا آپ کے حق میں بیان دے گا اور گواہان کی فوٹو بننے اور دستخط ہونے کے بعد آپکی رجسٹری ہوگی۔ دستاویزات اور سیلز ڈیڈ سے مطمئن ہونے پر افسر لین دین کی منظوری دے گا اور ڈیڈ کو رجسٹر کرے گا۔

جائیداد کی آن لائن ملکیت کیسے چیک کریں

پاکستان میں آن لائن زمین کی ملکیت جاننے کے لیے آپ کو اپنے صوبے کے مطابق لینڈ ریکارڈ ویب سائٹ تک جانا ہوگا
مطلوبہ اراضی کا ریکارڈ تلاش کرنے کے لیے متعدد انتخاب کرنے اور مختلف شعبوں کو بھرنے کی ضرورت ہوگی۔ متعلقہ ضلع اور علاقہ منتخب کرنے کے بعد آپ شناختی کارڈ نمبر، نام یا پراپرٹی نمبر کے ذریعے اپنی جائیداد تلاش کر سکتے ہیں۔

اراضی کے ڈیجیٹل ریکارڈ کے فوائد

روایتی طور پر کسی خاص جائیداد کی ملکیت کا ریکارڈ حاصل کرنے میں آپ کو کئی دن لگ سکتے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے نئے متعارف کرائے گئے ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈ سسٹم تک رسائی حاصل کرنے سے آپ کو جائیداد کی ملکیت کی جانچ اور تصدیق میں صرف چند منٹ لگ سکتے ہیں۔ مزید یہ کہ روایتی طریقوں کے برعکس آن لائن زمین کے ریکارڈ مفت میں چیک کیے جا سکتے ہیں۔

پنجاب میں لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم اور سندھ میں لینڈ ایڈمنسٹریشن اینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے تحت آپ تمام لینڈ ریکارڈز چیک کر سکتے ہیں۔

وفات پا جانے والے افراد کی جائیداد کی منتقلی

وفاقی حکومت نے حال ہی میں وفات پا جانے والے کسی بھی پاکستانی شہری کے ورثا کو جائیداد کی قانونی طریقے سے منتقلی کے لئے آسان ترین نظام وضع کیا ہے جس کے تحت متوفی کے قانونی ورثا کو اب سرکاری ادارے نادرا کی جانب سے پندرہ دن میں وراثتی سرٹیفیکیٹ کا اجراء کیا جائے گا۔ اور جائیداد کی منتقلی کا عمل سالوں کے بجائے دنوں میں ممکن ہو گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

wasib imdad

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago