لاہور: وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق کا کہنا ہے کہ آئی ٹی برآمدات 3 ارب ڈالرز سے تجاوز کرچکی ہیں۔
سید امین الحق نے نینشنل انکوبیشن سینٹر لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹارٹ اپس کیلئے سرمایہ کاری میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 5 گنا اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت آئی ٹی اپنے ادارے اگنائٹ کے ذریعے اسٹارٹ اپس کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کررہی ہے اور اسٹارٹ اپس کیلئے ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کو ترغیب دینے کیلئے مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک کے 5 بڑے شہروں کے علاوہ فیصل آباد اور حیدرآباد میں نئے انکوبیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں اور اس سال اسٹارٹ اپس کیلئے 600 ملین ڈالرز تک سرمایہ کاری کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
آئی ٹی ایکسپورٹ 3 ارب ڈالرز سے تجاوز کرچکی ہے اور پاکستان کو انفارمیشن ٹیکنولوجی کے سیکٹر میں ترقی کی مزید منازل طے کرنی ہیں۔ بعد ازاں وفاقی وزیر نے تقریب کے اختتام پر ٹاپ تھری اسٹارٹ اپس کو نقد انعامات سے نوازا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…