Graana News

کامن ویلتھ گیمز: پاکستان کی تاریخی فتح

اسلام آباد: برطانیہ کے شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی اتھلیٹس کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا۔ پاکستان نے 2 گولڈ میڈلز سمیت 8 میڈلز حاصل کر لیے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ہونے والے مقابلوں میں پاکستان کے 68 ایتھلیٹس نے 12 مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کی۔

پاکستان نے مجموعی طور پر 8 میڈلز جیتے جن میں نوح دستگیر بٹ نے ویٹ لفٹنگ جبکہ ارشد ندیم کو جیولین تھرو میں گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

یاد رہے کہ کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ میں گزشتہ 52 سال میں پاکستان کی یہ پہلی بہترین کارکردگی ہے۔

دیگر میڈلز کی بات کی جائے تو ریسلرز شریف طاہر، انعام بٹ اور زمان انور نے سلور میڈلز جبکہ جوڈو میں  شاہ حسین شاہ کے علاوہ ریسلرز عنایت اللہ اور علی اسد نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔

مانچسٹر میں 2002 میں پاکستانی ایتھلیٹس نے 8 میڈلز جیتے مگر اس میں صرف ایک گولڈ میڈل شامل تھا جب کہ 2010 کی بھارت کے شہر دہلی میں ہونے والی کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے دو گولڈ میڈل سمیت 5 دیگر میڈل جیتے تھے ۔

اس سے قبل  پاکستان نے 1970 کے دوران کامن ویلتھ گیمز میں چار گولڈ میڈلز سمیت 10 میڈلز حاصل کیے تھے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago