وفاقی کابینہ نے ملک کی پہلی ای-کامرس پالیسی کی منظوری دے دی

Pakistan first e-commerce policy approved

وزیراعظم کی سربراہی میں وفاقی کابینہ نے ای- کامرس کے ضابطہ کار کی باقائدہ منظوری دیدی ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران آن لائن شاپنگ کو قانونی حیثیت دینے کیلئے ایک فریم ورک پیش کیا گیا جسکی منظوری عمل میں لائی گئی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

منظوری ملک میں بڑھتے ہوئے آن لائن شاپنگ کے رجحان کو فروغ دینے کیلئے دی گئ۔ اس منظوری کے بعد پے پال اب اندرونی اور بیرونی ٹرانزیکشنز کارڈ ناٹ پریزنٹ، یعنی کسی کارڈ کے بغیر بھی کریگا۔ دریں اثناء سٹیٹ بنک، ایف بی آر، اور ایس ای سی پی کو بھی ہدایات جاری کی گئیں کہ اسکے لیئے باقائدہ طریقہ کار بنایا جائے تاکہ عوام، حکومت اور کاروباری حضرات کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

پاکستان میں ای کامرس ابتدائی مرحلے میں ہے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق، کیش آن ڈیلیوری کے علاوہ پاکستان کی ای کامرس کی کل خریداری پچھلے سال تقریبا 18.7بلین روپے رہی جو کہ کل حجم 99.3بلین روپے کی مقابلے میں بہت کم ہے۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top