اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر تجارت وسرمایہ کاری رزاق داؤد نے کہا ہےکہ گذشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کی برآمدات 25 ارب 30 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو تاریخ کی اب تک کی سب سے بلند ترین سطح ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب میں مشیر تجارت نے بتایا کہ سازوسامان اور خدمات کی مجموعی برآمدات آئندہ چند ماہ میں 31 ارب ڈالرکا ہندسہ عبور کر جائیں گی۔ کورونا میں درپیش مشکلات اور بڑی منڈیوں تک رسائی کے فقدان کے کے باوجود یہ ایک قابل ذکر کامیابی ہے۔
مختلف اشیاء کی برآمدات 18 فیصد اضافہ کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ آئندہ دو برس میں برآمدات میں پانچ فیصد اضافہ متوقع ہے۔
جون 2021 کو ہونے والی برآمدات بھی ماضی کے مقابلے میں ایک ماہ کے دوران ہونے والی سب سے بلند ترین شرح ہے اور 2ارب 70کروڑ ڈالر کی مصنوعات برآمد کی گئیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…