پاکستان کو ایک سال میں آئی ٹی خدمات کی برآمدات سے 2 ارب 61 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ آمدن

اسلام آباد: پاکستان نے گذشتہ مالی سال کے دوران مختلف ممالک میں آئی ٹی خدمات فراہم کرکے 2 ارب 61 کروڑ ڈالر کی آمدن حاصل کی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران خدمات کی فراہمی کے ذریعے ھاصل کردہ آمدن 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 24.10 فیصد کی نمو کو ظاہر کرتی ہے۔

جون 2021 سے جولائی 2022 کے دوران کمپیوٹر سروسز کی برآمدات میں 26.40 فیصد اضافہ ہوا کیونکہ یہ گذشتہ مالی سال 1 ارب 66 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر اس سال کے آغاز 2 ارب 10 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

کمپیوٹر سروسز میں سافٹ ویئر کنسلٹنسی سروسز کی برآمدات میں 43.43 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جو کہ 55 کروڑ 46 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 79 کروڑ 54 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ ہارڈویئر کنسلٹنسی سروسز کی برآمدات بھی 429.58 فیصد اضافے کے ساتھ 5 لاکھ  ڈالر سے 29 لاکھ 18 ہزار ڈالر تک ریکارڈ کی گئیں۔

کمپیوٹر سافٹ ویئر سے متعلق خدمات کی برآمدات میں بھی 34.87 فیصد اضافہ ہوا جو کہ 41 کروڑ 74 لاکھ امریکی ڈالر سے بڑھ کر 56 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ مرمت اور دیکھ بھال کی خدمات کی برآمدات 6 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 14 لاکھ 46 ہزات ڈالر تک ریکارڈ کی گئیں۔

اس کے علاوہ دیگر کمپیوٹر سروسز کی برآمدات 7.25 فیصد اضافے کے ساتھ 69 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 74 کروڑ 32 ڈالر تک پہنچ گئیں۔

دریں اثناء زیرِ جائزہ مدت کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات 31.08 فیصد اضافے کے ساتھ 52 لاکھ 30 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں۔

انفارمیشن سروسز میں نیوز ایجنسی سروسز کی برآمدات 49.65 فیصد اضافے کے ساتھ 34 لاکھ 48 ہزار ڈالر انفارمیشن سروسز کی برآمدات 5.69 اضافے کے ساتھ 17 لاکھ 82 ہزار امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کی برآمدات میں بھی 15.30 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا کیونکہ زیرِ جائزہ مدت کے دوران یہ 43 کروڑ 75 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 50 کروڑ 44 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

ٹیلی کمیونیکیشن سروسز میں اس عرصے کے دوران کال سینٹر سروسز کی برآمدات میں 39.43 فیصد کا اضافہ ہوا کیونکہ اس کی برآمدات 15 کروڑ 45 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 21 کروڑ 55 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جبکہ دیگر ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کی برآمدات بھی 2.12 فیصد اضافے کے ساتھ 28 کروڑ 89 لاکھ امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top