Graana News

پاکستان اور چین کا ایم ایل 1 منصوبے کا آغاز کرنے پر اتفاق

پاکستان اور چین نے سی پیک کے تحت بننے والے اربوں روپے لاگت پر مشتمل ایم ایل 1 منصوبے کا آغاز کرنے پر اتفاق کر لیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق چین اور پاکستان کے مابین یہ معاہدہ گذشتہ روز چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی 11ویں مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے طے پایا گیا۔

اجلاس کی مشترکہ صدارت وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی احسن اقبال اور چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی) کے وائس چیئرمین لین نین شیو نے کی۔ مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد وزیرِاعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ چین کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا جس میں تمام اہم ایم او یوز پر باضابطہ دستخط کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق کراچی سرکلر ریلوے پر بھی طویل بحث کی گئی جس سے کراچی کی آبادی کا ایک بڑا حصہ مستفید ہو گا۔ اس منصوبے کو لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین پروجیکٹ کی طرز پر G2G انتظامات کے تحت لاگو کرنے کی تجویز دی گئی۔

دونوں ملکوں نے کان کنی کے شعبے میں نئے راستے تلاش کرنے پر اتفاق کیا اور اس کے لیے ایک نیا ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ زرعی شعبے میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جو کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے ضروری عوامل میں سے ایک ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان نے چین میں پاکستانی زرعی اشیاء کی برآمد کو فروغ دینے کے لیے کچھ معاہدوں کو حتمی شکل دی ہے جس کے لیے ان مصنوعات کے دائرہ کار کو کافی حد تک بڑھانے کی ضرورت ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago