Everyday News

حکومت کی عالمی مالیاتی ادارے کو تیل اور بجلی پر سبسڈی ختم کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد: حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کو تیل اور بجلی پر دی گئی تمام سبسڈیز ختم کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے جس کے بعد عالمی مالیاتی فنڈ سے طے پائے جانے والے مالی معاملات کے تحت حکومت بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے کی پابند ہو گی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان طے پائے بانے والے لیٹر آف انٹینٹ کی تفصیلات سامنے آئی ہیں جن کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کو 27 نکاتی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ شہریوں کو بجلی اور تیل پر دی جانے والی تمام سبسڈی ختم کر دی جائے گی۔ اس فیصلے کے تحت نا صرف بجلی کے بنیادی نرخ میں بلکہ گیس کی قیمت میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

صارفین کو بجلی، تیل اور گیس اصل نرخوں پر ہی فراہم کیے جائیں گے جبکہ ان مصنوعات کی مد میں حکومت کسی بھی قسم کا کوئی ریلیف فراہم کرنے سے قاصر رہے گی۔

حکومت نے آئی ایم ایف کو ڈالر کی قدر کے تعین کے حوالے سے بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ اس معاملے میں حکومت کوئی مداخلت نہیں کرے گی۔ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خود مارکیٹ متعین کرے گی۔

آئی ایم ایف کو یہ یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے کہ ایف اے ٹی ایف شرط کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ فریم ورک پر عملدرآمد کیا جائے گا جبکہ درآمدات پر عائد کی گئی پابندی کے فیصلے پر نظرثانی جنوری 2023 میں صورتحال دیکھنے کے بعد ہو سکے گی۔

حکومت نے خسارے میں چلنے والے اداروں کے حوالے سے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان اداروں میں گورننس اور شفافیت کا نظام وضع کیا جائے گا جبکہ توانائی کے شعبہ میں گردشی قرضوں کو کنٹرول کرنے کیلئے مانیٹرنگ اور ادائیگیوں کے نظام میں بہتری لائی جائے گی۔

پاکستان کیلئے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کی حتمی منظوری 29 اگست کو دیے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago