اسلام آباد: ملک میں تعمیرات سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے پاکستان اور جرمنی کے درمیان 13 لاکھ یورو کے مالی تعاون کا معاہدہ طے پاگیا۔
یہ فنڈز پاکستان میں مختلف منصوبوں کے لیے مختص کیے جائیں گے جن میں ڈیجیٹل گورننس، تعمیرات، سماجی تحفظ، اسٹارٹ اپ کو فروغ، سولر توانائی کے استعمال میں اضافہ، نجی شعبہ صحت میں خواتین کے لیے ملازمت اور ہائیڈرو پاور اور قابل تجدید توانائی کی ترقی شامل ہے۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شریک وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان نے جرمنی کی جانب سے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ اقتصادی تعاون بڑھانے کو سراہا۔
معاہدے پر دستخط سے قبل دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان ترقیاتی تعاون سے متعلق مذاکرات ہوئے۔
مذاکرات کے نتیجے میں جرمنی کی جانب سے مستقبل میں پاکستان میں ترقیاتی تعاون کے لیے موجودہ منصوبوں میں مزید 12 کروڑ 90 لاکھ یورو شامل کرنے کا عزم کیا گیا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔