پاکستان اور چین کا سی پیک منصوبے کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ چین کے موقع پر چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے سی پیک کا دائرہ کار وسیع کرنے پر اتفاق کیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ چین کے موقع پر ان کی چینی وزیراعظم لی چیانگ کے ساتھ بیجنگ کے گریٹ ہال آف دی پیپلز میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں دونوں فریقین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی غور کیا۔

حکام کے مطابق ملاقات کے بعد دونوں فریقین نے مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر بھی دستخط کیے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ چین کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔

علاوہ ازیں حکام کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورہ چین کے موقع پر چینی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

گذشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات میں چینی کمپنیوں نے وزیراعظم کی جانب سے کراچی کے مکینوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے سمیت میگا پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کی پیشکش قبول کرلی۔

وزیراعظم نے پاکستان میں شمسی توانائی کے منصوبوں پر تعاون کی پیشکش بھی کی۔ انہوں نے کمپنیوں کو آگاہ کیا کہ حکومت نے سولر پلانٹس سے 10,000 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا ایک جامع منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے چینی کمپنیوں کو ونڈ انرجی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔

حکام نے بتایا کہ وزیراعظم نے گوادر ایئرپورٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے اور اسے سال کے آخر تک مکمل کرنے پر زور دیا۔ چین نے انہیں اگلے سال کے آغاز تک اس منصوبے کو مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم نے چین کو دیامر بھاشا ڈیم کے لیے زمین کے حصول سے متعلق مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top