پاکستان اور چین کے مابین رشکئ اکنامک زون کے قیام کا معاہدہ آج ہوگا

اسلام آباد: سی پیک کے تحت پاکستان اور چین کے مابین رشکئ میں خصوصی اقتصادی زون کے قیام پر دستخط آج ہوں گے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

دستخط وزیرِ اعظم ہاؤس میں منعقد ایک تقریب میں ہوں گے جس میں وفاقی وزراء، مختلف وزارتوں سے تعلق رکھنے والے افسران، کے پی حکومت کے نمائندگان، اور منصوبے سے جُڑے مختلف اسٹیک ہولڈرز شریک ہوں گے۔

چیرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ عاطف بُخاری کا کہنا تھا کہ رشکئ میں خصوصی اقتصادی زون کے قیام سے ترقی کی نئی سمت متعین ہوگی۔

اُنہوں نے کہا کہ ملک میں کاروبار کے فروغ کے لیے ایسے کئی اکنامک زونز ترتیب دیے جا رہے ہیں جن سے ایک خوشحال اور صنعتی پاکستان کا وجود سامنے آئے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ رشکئ اکنامک زون کے لئے 210 میگاواٹ بجلی اور 30 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی کے لیے 3 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

عاطف بُخاری کا کہنا تھا کہ زون کی تعمیر اور ڈیویلپمنٹ پر 128 ملین روپے کی لاگت آئے گی اور اس کے لیے 1000 ایکڑ کی اراضی مختص کی گئی ہے۔

اگست 2019 میں رشکئ اکنامک زون کو خصوصی معاشی زون کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago