اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین و چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوار الحق نے پمز ہسپتال میں پیڈز سیکشن کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر سی ڈی اے ہسپتال کے قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور شعبہ پیڈز کے ڈاکٹرز بھی انکے ہمراہ تھے۔
تفصیلات کے مطابق کپیٹیل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ اس دورے کا مقصد سی ڈی اے ہسپتال کے (بچگانہ) علاج و معالجے کے سیکشن کی بہتری و ترقی ہے۔ انہوں نےکہا کہ پمز میں موجود پیڈز سیکشن کے تجربات سے فائدہ اٹھا کر سی ڈی اے میں موجود پیڈز سیکشن کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے گا۔ اور ہم پورے ہسپتال بالخصوص پیڈز سیکشن کو اور بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
علاوہ ازیں، سی ڈی اے چیئرمین نے مزید کہا کہ سی ڈی اے پیڈز سیکشن کو اس طرح کے ماڈل پر چلایا جائے کہ اس کو مالیاتی طور پر خود انحصار بنایا جا سکے۔ اس سلسلسے میں ابتدائی طور پر سی ڈی اے فنڈنگ فراہم کرے گا۔ اور بعد ازاں اس کو اس طرح چلایا جائے گا گا کہ یہ خود اپنے فنڈز جینریٹ کرے گا۔
مزید یہ کہ چیئرمین سی ڈی اے نے اس سلسلے میں جلد از جلد سفارشات مرتب کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر پمز ہسپتال کی انتظامیہ نے کہا کہ سی ڈی اے ہسپتال میں اس قسم کی سہولیات دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔
بعد ازاں چیئرمین سی ڈی اے انوار الحق نے پمز ہسپتال میں بچگانہ ہسپتال کا مکمل دورہ بھی کیا۔ اور اسکے مختلف یونٹس کا تفصیلی جائزہ لیا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…