اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور قومی احتساب بیورو (نیب) کو اسلام آباد میں تعمیر رئیل اسٹیٹ پراجیکٹ ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو/گرینڈ حیات سے متعلق کیس دوبارہ کھولنے کی ہدایات کی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی اے سی نے حکام کو ہدایات کی ہیں کہ واجبات ادا کرنے میں ناکام کمپنی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں۔ اور نادہندہ ممبران کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی) بلاک کرکے ان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالیں جائیں۔ اور ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے۔
مزید براں، کمیٹی نے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو عمارت کا کنٹرول سنبھالنے اور نادہندہ مالکان کے ملازمین کو ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔ نیز عمارت میں کسی بھی غیر مجاز تعمیر کو فوری طور پر روکا جائے۔ یہ فیصلہ مالکان کی جانب سے 14 ارب روپے ادا نہ کرنے کے بعد کیا گیا جس کی وجہ سے زمین کی لیز منسوخ کردی گئی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔