Categories: Real Estate

اب سمندر پار پاکستانی ‘روشن اپنا گھر اسکیم’ کے ذریعے پاکستان میں اپنا گھر خرید سکیں گے

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے روشن اپنا گھر اسکیم کا باقاعدہ طور پر افتتاح کر دیا ہے جسے عالمی سطح پر اغیارِ غیر میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اس اسکیم کے تحت اب سمندر پار پاکستانی دنیا بھر میں کہیں سے بھی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے پاکستان میں اپنا گھر خرید سکتے ہیں یا فنانس کرواسکتے ہیں۔

اپنا گھر روشن اسکیم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے رواں برس 25 اگست کو متعارف کرائی گئی تھی۔ اب بیرون ملک مقیم پاکستانی گھر بیٹھے ڈیجیٹل طریقے سے اسکیم میں شامل ہوسکتے ہیں۔ اس سلسلے میں روشن اپنا گھر اسکیم میں ٹیکس کا نظام سادہ اور حتمی رکھا گیا ہے۔

روشن اپنا گھر اسکیم میں جائیداد کی فروخت کی صورت میں رقم مکمل طور پر قابل منتقل ہوگی، جب کہ کوئی اس سے متعلق کوئی پوچھ گچھ نہیں کرے گا۔ روشن اپنا گھر اسکیم میں فنانسنگ پرکشش شرح منافع پر دی جائے گی۔

جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ رواں برس سمندر پار پاکستانیوں نے 29 ارب روپے کے ترسیلاتِ زر پاکستان بھیجے جو ایک ریکارڈ ہے۔ یاد رہے کہ تمام تر مشکلات کے باوجود رواں سال ترسیلاتِ زر میں 5 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے پاکستان میں اپنے عزیزوں کے لیے گاڑی خریدنے کی سکیم ’روشن اپنی کار‘ کا بھی افتتاح کیا گیا۔

سکیم کے تحت روشن ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستانی شہری اب بیرون ملک رہتے ہوئے پاکستانی بینکوں سے ڈیجیٹل طریقے سے گاڑی خرید سکتے ہیں۔

سينيٹر فيصل جاويد نے اپنے ایک ٹويٹ ميں کہا ہے کہ اوورسيز پاکستانيوں نے دو لاکھ روشن ڈيجيٹل اکاؤنٹ کھلوائے جبکہ ايک سال سے کم عرصے ميں اربوں روپے جمع کرائے گئے ۔ ان کا کہنا ہے کہ نيا پاکستان سرٹيفکيٹ ميں اب تک 1.4 ارب ڈالرز کی سرمايہ کاری ہوچکی ہے جو کہ اسٹیٹ بینک کا ڈیجیٹل سیکٹر میں بہترین اقدام ہے۔

غیر مقیم پاکستانی اب روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے پاکستان میں گھر خرید سکتے ہیں یا فنانسنگ حاصل کر سکتے ہیں۔

اس میں کہا گیا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ایک اہم اقدام ہے جو 10 ستمبر 2020 کو پاکستان میں کام کرنے والے کمرشل بینکوں کے تعاون سے شروع کیا گیا۔

یہ اکاؤنٹس لاکھوں غیر مقیم پاکستانیوں کے لیے جدید بینکاری حل فراہم کرتے ہیں جو پاکستان میں بینکاری، ادائیگی اور سرمایہ کاری کی سرگرمیاں شروع کرنے کے خواہاں ہیں۔

اس اقدام کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو کئی مالیاتی مصنوعات فراہم کی گئی ہیں جن میں سرمایہ کاری کے لیے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ ، روشن اپنی کار فنانسنگ اور خیراتی اداروں کو عطیہ کرنے کے لیے روشن سما جی خدمت شامل ہیں۔

روشن اپنا گھر اسی طرز کی نئی طرز زندگی کی بینکنگ مصنوعات ہے۔ غیر مقیم پاکستانی بینک کے پہلے سے منظور شدہ پراجیکٹس یا کسی دوسری پراپرٹی سے گھر خرید سکتے ہیں یا فنانس کر سکتے ہیں۔ ٹیکس نظام آسان اور حتمی ہے۔ جائیداد کی فروخت کی صورت میں ، سرمایہ کی گئی اصل رقم بغیر کسی اجازت کے بیرون ملک بھیجی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا آغاز ستمبر 2020 میں ہوا تھا۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کیا ہے؟

دنیا میں پاکستانی کہیں بھی بستے ہوں اب انھیں ملک میں بینک اکاونٹ کھلوانے کے لیے وطن آنے کی ضرورت نہیں۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان نے ملک کے آٹھ بڑے بینکوں کے تعاون سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ متعارف کروایا جس کی بدولت بیرون ملک مقیم پاکستانی اب گھر بیٹھے ملک کے کسی بھی بینک میں باآسانی اپنا اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں ۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے آسان قوانین وضع ھیے گءے تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی سٹاکس، ریئل سٹیٹ اور ٹی بلز میں بیٹھے بٹھائے باآسانی سرمایاکاری کر سکیں۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کن بینکوں میں کھلوایا جاسکتا ہے؟

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ 8 بڑے بینکوں میں کھلوایا جاسکتا ہے جن میں حبیب بینک، سامبا بینک، میزان بینک، بینک الفلاح، فیصل بینک، یوبی ایل، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک اور ایم سی بی شامل ہیں۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھلوانے کا طریقہ کار

جن بینکوں کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کی اسٹیٹ بنک نے اجازت دی ہے ان بینکوں کی ویب سائٹ پر جائیں اور روشن ڈیجیٹل لنک پر کلک کرکے اپلائی کریں یا اسٹیٹ بنک کے اس پیج پر جائیں جہاں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے والے بینکوں کی فہرست موجود ہے، اپنے مطلوبہ بنک کی ویب سائٹ پر کلک کرکے ، آپکے سامنے اس بنک کا "اپلائی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ” کا پیج اوپن ہوجائے گا جہاں آپ اپنی انفارمیشن ایڈ کرکے اپلائی کرسکتے ہیں۔

اپلائی کیجئے

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اپلائی کرنے کیلئے آپکو اپنی تصویر، شناختی کارڈ، پاسپورٹ، بیرون ملک قیام کا پروف، ملازمت کرنیوالوں کو جاب سرٹیفکیٹ یا سیلری سلپ جبکہ بیرون ملک کاروباری حضرات کو ٹیکس ریٹرن یا اپنا ذریعہ آمدن جیسے دستاویزات اپلوڈ کرنا ہوں گے۔

فارم پُرکرتے وقت اکاؤنٹ کیلئے وہ اپنا ای میل اکاؤنٹ جسے آپ باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں اور اسی طرح اپنا ذاتی فون نمبر یا موبائل نمبر بھی ٹھیک طریقے سے درج کریں۔

جب آپ فارم پُرکردیں گے تو 48 گھنٹے بعد آپکو کنفرمیشن ای میل آئے گی جو آپکو آپکے اکاؤنٹ کا سٹیٹس بتائے گی۔ اگر آپ کا اکاؤنٹ اوپن ہوجائے تو آپ فنڈ ٹرانسفر سمیت دیگر سرگرمیوں کے اہل ہوں گے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago