Everyday News

آر ڈی اے ڈائریکٹوریٹس کو گُڈ گورننس سے متعلق حکمتِ عملی تیار کرنے کے احکامات جاری

راولپنڈی: ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) سیف انور جھپہ نے تمام ڈائریکٹوریٹس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ فوری طور پر سروس ڈیلیوری، شفافیت، سائلین کی سہولت اور گڈ گورننس سے متعلق حکمتِ عملی تیار کریں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

انہوں نے سرکاری ریکارڈ کی حفاظت کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آر آئی ٹی کی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے تمام ریکارڈ کو سکین کر کے فاسٹ ٹریک بنیادوں پر کمپیوٹرائزڈ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں فلاح کے اقدامات متعارف کرانے کے لیے ہمیں ایک ایسی جگہ مختص کرنے کی ضرورت ہے جہاں معزز شہری انتظار کر سکیں اورانہیں پانی پینے کی سہولت فراہم کی جائے۔

انہوں نے تمام افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے دفاتر میں وقت کی پابندی اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ویٹنگ ایریا میں سگریٹ نوشی سے پرہیز کیا جائے۔

انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ آر ڈی اے کی عمارت میں سموکنگ کارنر قائم کیا جائے۔

انہوں نے ایل ڈی اینڈ ای ایم اور ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ کو ریونیو جنریشن بڑھانے اور تجاویز پیش کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے ٹرانسفر ڈیڈز کو مکمل کرنے کے لیے ٹائم لائنز اور سسٹم تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ سائلوں کو یہ چیک کرنے کے لیے دفتر آنا جانا نہیں چاہیے کہ آیا ان کے دستاویزات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ نہیں۔

انہیں ایس ایم ایس پیغام موصول ہونا چاہیے کہ وہ ون ونڈو آپریشن سینٹر سے اپنے کاغذات جمع کرا سکتے ہیں۔

انہوں نے انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ کو آر ڈی اے کے کنٹرولڈ ایریا میں بیوٹیفکیشن پلان اور ٹریفک مسائل کا حل کے لیے میکانزم تیار کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کے حل کے لیے سی ٹی او راولپنڈی سے بھی مدد لی جا سکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام ڈائریکٹوریٹس کی کارکردگی کا ماہانہ جائزہ لیا جائے گا جبکہ جلد اور بروقت کام مکمل کرنے پر متعلقہ افسران و سٹاف کو تعریفی اسناد اور بونس بھی دیے جائیں گے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago